Current Affairs

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کےجھابوامیں ہوئے حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کےجھابوامیں ہوئے حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے جھابوا میں پیش آئے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کابھی اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے اعلان کیاہے کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے کنبہ کو وزیراعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آرایف) سے2-2 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،جبکہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیاہے کہ:

’’ مدھیہ پردیش کے جھابوا میں حادثہ کے باعث جانوں کے ضیاع پر گہرا صدمہ ہواہے۔ جنہوں نے اس حادثہ میں اپنے پیارے کھوئے ہیں میں ان سے دلی تعزیت کااظہار کرتاہوں اورزخمیوں کے لئے جلدصحت یابی کی دعاکرتاہوں۔

وزیراعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آرایف) سے حادثہ کے مہلوکین کے کنبہ کو2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو50-50 ہزار روپے بطورامداد دیے جائیں گے۔‘‘narendramodi @pm

Deeply anguished by the loss of lives due to an accident in Jhabua, Madhya Pradesh. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be…

********