مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے بزرگ شہریوں کی قومی کونسل(این سی ایس آر سی )کی چوتھی میٹنگ کی صدارت کی اور بزرگوں کی بہبود اور تفویض اختیارات کے لیے مستقبل کا منصوبہ بنایا
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے بزرگ شہریوں کی قومی کونسل(این سی ایس آر سی )کی چوتھی میٹنگ کی صدارت کی اور بزرگوں کی بہبود اور تفویض اختیارات کے لیے مستقبل کا منصوبہ بنایا
بزرگ شہریوں قومی کونسل کی چوتھی میٹنگ آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ نے موجودہ اسکیموں کا جائزہ لینے، ابھرتی ہوئی ضروریات پر تبادلہ خیال کرنے، اور2047ء میں وکست بھارت کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ مستقبل کا ایجنڈا ترتیب دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ کونسل نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ ملک میں ہر بزرگ شہری عزت، احترام اور معاشرے میں فعال شمولیت کے ساتھ زندگی بسر کرے۔
میٹنگ کے دوران، کونسل نے راشٹریہ ویوشری یوجنا (آر وی وائی) اور بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام(آئی پی ایس آر سی )، سینئر سٹیزن پورٹل کے معیار کو بڑھانے، تقسیم کے بعد فالو اپ، اور بزرگ شہریوں کی ڈیجیٹل شمولیت کے دائرہ کار کو بڑھانے کے سلسلے میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آبادیاتی حقائق کی عکاسی کرنے کے لیے بزرگ شہریوں کے لیے قومی پالیسی (این پی ایس سی) پر بات چیت ہوئی،خاص طور پر 2047 تک بھارت کی آبادی کا 20فیصدبزرگوں پر ہونے کے تخمینہ پر تبالہ خیال کیا گیا۔
کونسل نے بدسلوکی اور نظر اندازی سے نمٹنے کے لیے ایک وقف شدہ شکایات کے ازالے کا طریقہ کار قائم کرنے، ملک بھر کے اولڈ ایج ہومز اوربزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے اداروں کے لیے کم از کم معیارات پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا، جبکہ کمیونٹی کی شمولیت اور نئی وپرانی نسل کے تعلقات کو فروغ دیا۔ پالیسی کی تشکیل، نفاذ، اور فیڈ بیک میکانزم میں این جی اوز اور سینئر سٹیزن ایسوسی ایشنز کی شرکت کو ادارہ جاتی بنانے پر مزید زور دیا گیا تاکہ آخری میل کی فراہمی اور سیاق و سباق کی مطابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس اور پچھلی کونسل کی میٹنگوں سے بار بار آنے والے موضوعات میں بزرگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بین وزارتی ہم آہنگی کی فوری ضرورت، بزرگوں کی بہبود کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا، مرکزی ڈیٹا سسٹمز، اور فلاح و بہبود سے بااختیار بنانے کی طرف ایک وسیع تر فلسفیانہ تبدیلی بزرگوں کو بھارت کے ترقی کے سفر میں فعال شراکت کے طور پرمقام دینا شامل ہے۔
موجودہ سکیموں کی کارکردگی کا جائزہ
گزشتہ ایک سال کے دوران، وزارت نے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے کئی مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ آر وی وائی کے تحت، 371 اضلاع کے 5 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو مفت معاون آلات ملے۔ اے ایل آئی ایم سی او کی شراکت داری کے ساتھ منعقد کیمپس میں موقع پر طبی تشخیص اور آلات کی فراہمی شامل تھی جس سے رسائی کو بہتر بنایا گیا اور بزرگوں کے لیے معیار زندگی میں اضافہ ہوا۔
آئی پی ایس آر سی کے ذریعے، وزارت مسلسل نگہداشت کے گھر، فزیوتھراپی مراکز، اولڈ ایج ہومز، اور موبائل میڈیکیئر یونٹس چلانے والی 708 سے زیادہ این جی اوز کی مدد کر رہی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تقریباً 2.24 لاکھ بزرگ شہریوں نے صحت کی جانچ، فزیوتھراپی، مشاورت اور تفریحی سرگرمیوں سمیت وسیع پیمانے پر خدمات حاصل کیں، جس سے ان کی جسمانی، جذباتی اور ذہنی تندرستی میں مدد ملی۔
معمر افراد کا عالمی دن(آئی ڈی او پی) 2024 ملک بھر میں منایا گیا جس میں2.5 لاکھ سے زائد بزرگ شہریوں نے شرکت کی۔ ان تقریبات میں ثقافتی پرفارمنس، ڈیجیٹل خواندگی کی ورکشاپس، نئی وپرانی نسل کے مکالمے، اور صحت سے متعلق آگاہی کیمپس شامل تھے،جو عوامی زندگی میں بزرگ شہریوں کی شمولیت، احترام اور مرئیت کے لیے پلیٹ فارم تیار کرتے ہیں۔
وزارت نے ایک منفرد میگا ثقافتی پروگرام ’ارادھنا‘ کا بھی اہتمام کیا، جس میں بزرگ فنکاروں کی بے پناہ صلاحیتوں اور جانفشانی کا مظاہرہ کیا گیا۔ 60 سال اور اس سے اوپر کی عمر کے 100 سے زیادہ سینئر اداکاروں نے کلاسیکی موسیقی، لوک رقص، اور تھیٹر میں پرفارمنس کے ساتھ اسٹیج پر اس پیغام کی تصدیق کی کہ بڑھاپا کوئی حد نہیں ہے بلکہ تجربے، تخلیقی صلاحیتوں اور زندگی بھر کی شراکت کا جشن ہے۔
اس کے علاوہ، بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی، قانونی حقوق، اور فلاحی اسکیموں تک رسائی جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 500 سے زیادہ بیداری اور حساسیت کی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ رسائی کی یہ کوششیں تین لاکھ سے زیادہ شہریوں تک پہنچیں، جن میں دیکھ بھال کرنے والے اور نوجوان شامل ہیں، کمیونٹی کی بنیاد پر دیکھ بھال کو مضبوط کرنا اور بڑھاپے سے متعلق چیلنجوں کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی۔
دو مئی 2025 کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں’وقار کے ساتھ عمررسیدگی‘میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے بزرگ شہریوں کے لیے کئی اہم اقدامات شروع کیے ہیں۔ ان میں سینئر سٹیزن ویلفیئر پورٹل کا افتتاح بھی شامل ہے، ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم جس کا مقصد بزرگ شہریوں کو سرکاری اسکیموں، صحت کی دیکھ بھال کے فوائد، فلاحی خدمات، اور متعلقہ واقعات پر اپ ڈیٹس تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔
مزید برآں، صدر جمہوریہ ہند نے توانگ (اروناچل پردیش)، ووکھا (ناگالینڈ)، ویلور (تمل ناڈو)، اناکاپلی (آندھرا پردیش)، اور نینی تال (اتراکھنڈ) میں واقع پانچ نئے سینئر سٹیزن ہومز کا عملی طور پر افتتاح کیا۔ یہ سہولیات ملک بھر کے نادار بزرگ شہریوں کے لیے محفوظ،غذا کی فراہمی اور باوقار ماحول فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے اور برہما کماری تنظیم کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے تاکہ نوجوان اور بڑی نسل دونوں کے لیے ذہنی صحت، ذہن سازی اور روحانی افزودگی کو فروغ دیا جا سکے۔
جیسا کہ بھارت 2047ء میں وکست بھارت کے وژن کی طرف مسلسل بڑھ رہا ہے، اس کے بزرگ شہریوں کی آوازیں اور دانشمندی پیچھے نہیں رہے گی، وہ اس کی سمت کی قیادت کریں گے۔ وزارت کی کوششیں صرف دیکھ بھال کے بارے میں نہیں ہیں، بلکہ زندگی بھر کی شراکت کو عزت دینے کے بارے میں ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بڑھاپے کو اختتام کے طور پر نہ دیکھا جائے، بلکہ شرکت، مقصد اور فخر کے ایک نئے باب کے طورپر دیکھا جائے گی۔
***