Current Affairs

مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل کا دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے اٹلی کا سرکاری دورہ

مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل کا دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے اٹلی کا سرکاری دورہ

مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پُیوِش گوئل نے آج اٹلی کا سرکاری دورہ شروع کیا ہے۔ یہ دو روزہ دورہ 4 اور 5 جون 2025 کو طے ہے، جو کہ ان کے فرانس میں بھارت-فرانس اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور کے اختتام کے بعد ہو رہا ہے۔ اٹلی کے اس دورے سے بھارت کی یورپی شراکت داروں کے ساتھ اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اٹلی کے ساتھ دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

دورے کے دوران، وزیر تجارت و صنعت اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون، محترم انتونیو تاجانی کے ساتھ مل کر بھارت-اٹلی مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن (جے سی ای سی) کے 22ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

یہ ملاقات بھارت اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے اور اہم مرحلے میں ہو رہی ہے، جس کی بنیاد بھارت-اٹلی مشترکہ اسٹریٹجک ایکشن پلان(جے ایس اے پی) 2025-2029 ہے۔ یہ منصوبہ نومبر 2024 میں جی 20 سمٹ کے دوران برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم جارجیا میلونی کی ملاقات کے بعد اعلان کیا گیا تھا۔ اس منصوبے میں دس موضوعاتی ستون شامل ہیں، جن میں اقتصادی تعاون مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔

۔۔

بائیسویں  جے سی ای سی اجلاس روم میں، دونوں ممالک کو صنعت 4.0، زرعی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن، توانائی کی منتقلی، پائیدار نقل و حمل، اور بھارت-مشرق وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری (آئی ایم ای سی) جیسے اہم شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے اور تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ان مذاکرات سے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک صنعتی شراکت داری کو فروغ دینے کی توقع ہے۔

شری پُیوِش گوئل بریشیا میں انڈیا-اٹلی گروتھ فورم میں بھی ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی کاروباری وفد کی قیادت کریں گے، جو ایک اہم صنعتی مرکز ہے۔ یہ فورم دونوں ممالک کے اہم اداروں اور فریقین کو ایک جگہ لانے کا موقع فراہم کرے گا تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے، کاروباری روابط استوار کیے جائیں اور جدت اور پائیداری سے منسلک شعبوں میں مشترکہ مواقع تلاش کیے جائیں۔

یہ دورہ بھارت اور یورپی شراکت داروں کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی ہم آہنگی اور اقتصادی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کا مقصد مشترکہ قیادت کے وژن کو پائیدار شراکت داریوں میں تبدیل کرنا ہے جو جامع ترقی، صنعتی تبدیلی اور عالمی اقتصادی استحکام کو فروغ دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔